بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے پیر کو بتایا ہے کہ 2025 کے دوران اس کی سالانہ نقل و حمل کی آمدنی 10.204 کھرب یوآن (تقریباً 145 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو پہلی بار 10 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
قومی ریلوے آپریٹر نے ان نتائج کا سہرا سخت بجٹ نظم ونسق اور لاگت کے بہتر کنٹرول کے سر باندھا جس کی بدولت 19.7 ارب یوآن کی بچت ہوئی۔
کمپنی نے اپنی مالیاتی پوزیشن کو بھی مضبوط کیا ہے اور 2025 کے اختتام تک اپنے قرض اور اثاثوں کے تناسب کو ایک فیصد کم کر کے 62.5 فیصد تک لے آئی ہے۔
چائنہ ریلوے نے کہا ہے کہ وہ 2026 میں مارکیٹ پر مبنی اور قانون کے مطابق آپریشنز کو آگے بڑھانا جاری رکھے گی۔ اس کی توجہ غیر منقولہ کاروبار کی تبدیلی اور ترقی کو فروغ دینا اور غیر پیداواری اخراجات کو سخت کنٹرول میں رکھنے جیسے کلیدی ترجیحات پر ہوگی۔


