جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین نے پولیس کے قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے پر عوامی...

چین نے پولیس کے قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے پر عوامی رائے طلب کرلی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت عوامی تحفظ (ایم پی ایس) نے پیپلز پولیس کے قانون میں مجوزہ ترمیم کا مسودہ عوامی مشاورت کے لئے جاری کر دیا ہے۔

ایم پی ایس نے کہا ہے کہ اس مسودے کا مقصد قومی سلامتی اور سماجی نظم و نسق کا تحفظ، عوام کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پولیس افسران قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اختیارات استعمال کریں۔

ایم پی ایس نے کہا کہ موجودہ پیپلز پولیس قانون، جو تین دہائیاں قبل نافذ کیا گیا تھا، چین میں پولیس فورس کی تشکیل اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ تاہم بین الاقوامی اور داخلی حالات میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چینی پولیس کے فرائض اور ذمہ داریوں میں آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اس قانون میں جامع نظر ثانی اور بہتری لانا ضروری ہو گیا ہے۔

8 ابواب اور 103 دفعات پر مشتمل اس مسودے میں پولیس افسران کے لئے معاون نظام وضع کئے گئے ہیں اور چائنیز پیپلز پولیس ڈے کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

اس میں عوامی تحفظ کے اداروں کے پولیس افسران کے فرائض اور اختیارات سے متعلق شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے جبکہ ریاستی سلامتی کے اداروں، عدالتی اداروں، عوامی عدالتوں اور عوامی استغاثہ میں پولیس کے فرائض اور اختیارات سے متعلق نکات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مسودے میں ایسی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں جن کے تحت وہ افسران قابل سزا ہوں گے جو قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہیں یا اختیارات کے استعمال میں اپنی قانونی حدود سے تجاوز کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!