جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومپاکستانچین ایک ملک کی مرضی دوسرے پر مسلط کرنے کا ہمیشہ مخالف...

چین ایک ملک کی مرضی دوسرے پر مسلط کرنے کا ہمیشہ مخالف ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے اور کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بھی خلاف ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ چین-پاکستان وزرائے خارجہ کے تزویراتی مذاکرات کے 7 ویں دور میں وینزویلا کی صورتحال پر گفتگو کی۔

وانگ نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال مزید غیر یقینی سے دوچار اور پیچیدہ ہو چکی ہے جبکہ یکطرفہ دھونس پر مبنی رویے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وانگ نے کہا کہ وینزویلا میں صورتحال میں اچانک تبدیلی نے عالمی برادری کی وسیع توجہ حاصل کی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے منشور کی مضبوطی سے پاسداری کرنے، بین الاقوامی اخلاقیات کی بنیادی حد کو برقرار رکھنے، تمام ممالک کی مساوی خودمختاری اور عالمی امن و ترقی کے مشترکہ تحفظ کے ساتھ ساتھ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

چین-پاکستان تعلقات کے حوالے سے وانگ یی نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ثابت ہوگا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری علاقائی سمیت عالمی منظرنامے میں ایک اہم استحکام بخش عنصر بن چکی ہے۔ چین نئے سال میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ترقیاتی منصوبوں میں تزویراتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری کی مسلسل ترقی کے لئے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک چین کے اصول پر اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!