بدھ, جنوری 7, 2026
ہومتازہ ترینہینان میں سالِ نو پر خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد ریکارڈ خریداری

ہینان میں سالِ نو پر خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد ریکارڈ خریداری

چین کے جزیرہ صوبہ ہینان نے اپنی سال نو کی پہلی تعطیل کے دوران خصوصی کسٹمز نگرانی زون کے طور پر خریداری میں زبردست اضافہ دیکھا۔

چین نے 18 دسمبر کو ہینان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) میں جزیرہ بھر کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کیا ہے جو رقبے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی بندرگاہ ہے۔

30 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے اس گرم مرطوب جزیرے کو نئے انتظامات کے تحت ایک خصوصی کسٹمز نگرانی زون کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی منگ یوئی،سیاح، ہینان

"ہینان اب جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد سازگار پالیسیاں پیش کر رہا ہے۔ یہاں خوشگوار موسم ہے جو ہمیں چین کے شمالی علاقے سے آنے والوں کے لئے ایک مثالی منزل بناتا ہے۔ (ڈیوٹی فری سامان) واقعی بہت مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چِن بِن، سیاح، گوانگ شی

"میں گزشتہ برس یہاں آیا تھا۔ اس سال یہ مقام اور بھی زیادہ مصروف ہے اور خدمت میں زیادہ توجہ کا احساس ہوتا ہے۔”

سیاحوں کی آمد میں اضافے کے ساتھ مقامی رہائشی بھی ڈیوٹی فری فروخت میں ایک اہم محرک بن گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھن یوہانگ، مقامی رہائشی

” ہینان کی تازہ ترین ڈیوٹی فری پالیسیاں مقامی رہائشیوں کے لئے کچھ فوائد لے کر آئی ہیں۔ مثال کے طور پر حکومت کے جاری کردہ خریداری واؤچرز کافی معقول ہیں اور یہ اچھی خاصی رقم بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ رین آن، سیلز منیجر ، ہائیکو انٹرنیشنل ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس

"ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد نئے سال کی تعطیل کے دوران ہم نے ایک مربوط اندرونی و بیرونی ڈیزائن تیار کیا جس سے خریداری اور تفریح دونوں کے لئے ایک نیا ‘ون اسٹاپ’ تجربہ تخلیق ہوا۔ ہم نے مقامی صارفین کے لئے خصوصی سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں جس سے ڈیوٹی فری خریداری روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔”

ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہینان میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد سالِ نو تعطیل پر خریداری میں زبردست اضافہ

چین نے 18 دسمبر کو ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں جزیرہ بھر کے کسٹمز آپریشنز شروع کئے

30 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہینان دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی بندرگاہ ہے

جزیرہ اب خصوصی کسٹمز نگرانی زون کے طور پر نامزد کیا گیا ہے

خوشگوار موسم اور سازگار پالیسیوں کی وجہ سےچین بھر سے سیاح ہینان آ رہے ہیں

رواں برس ہینان میں خریداری کی جگہیں ماضی کی نسبت زیادہ مصروف ہیں

مقامی شہری ڈیوٹی فری خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

حکومت کے جاری کردہ شاپنگ واؤچرز مقامی لوگوں کے لئےکافی بچت کا باعث بنے

ہینان ڈیوٹی فری کمپلیکس نے خریداروں کو ‘ون سٹاپ’ تجربہ فراہم کیا

خریداری اور تفریح کے نئے اقدامات سے ڈیوٹی فری خریداری روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!