بدھ, جنوری 7, 2026
ہومتازہ ترینچین کے صوبہ ہیبے میں چینی اور امریکی طلبہ نے مل کر...

چین کے صوبہ ہیبے میں چینی اور امریکی طلبہ نے مل کر سالِ نو کی آمد کا جشن منایا

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیاچوانگ میں سالِ نو کی شام امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے ایک اسکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔

ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کے ذریعے انہوں نے چینی طلبہ کے ساتھ قریبی روابط استوار کئے اور مل کر نئے سال کا استقبال کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فینائن ہگنز، امریکی طالبعلم

"یہاں بہت سا لذیذ کھانا ملا اور میری بہت سے اچھے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ ہم نے پینٹنگ بھی کی اور چینی گرہ والا یہ ہار میں نے خود بنایا ہے۔”

سال کے اختتام پر دونوں ممالک کے نوجوانوں کو یکجا کرنے والا نئے سال کا گالا ان سرگرمیوں کی نمایاں جھلک بن گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینا بوئیلمین، امریکی ٹیچر

"آج میں نے انہیں اپنی پسندیدہ موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا اور ان کی پسند بالکل ایک جیسی نکلی۔ یوں وہ ہر جگہ مشترک باتیں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنا واقعی بہت دلچسپ ہے کہ اگرچہ وہ مختلف جگہوں سے آئے ہیں اور تھوڑا مختلف بھی نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے پاس ایسی بہت سی مشترک چیزیں موجود ہیں جن پر وہ بات کر سکتے ہیں۔”

شی جیاچوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے صوبہ ہیبے میں چینی اور امریکی طلبہ نے سالِ نو کا جشن منایا

امریکی ریاست آئیووا سے سو سے زائد طلبہ اور اساتذہ چین پہنچے

شی جیاچوانگ کے ایک اسکول میں طلبہ کا مطالعاتی دورہ کرایا گیا

ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں نے نوجوانوں کے درمیان دوستی کو فروغ دیا

چینی طلبہ کے ساتھ امریکی طلبہ نے قریبی روابط استوار کئے

پینٹنگ اور روایتی چینی دستکاری سے طلبہ خوب محظوظ ہوئے

طلبہ نے ثقافتی سرگرمیوں کے دوران چینی گرہ والا ہار بنایا

موسیقی اور مشاغل پر گفتگو میں مشترک دلچسپیاں ہیں

نئے سال کے موقع پر دونوں ممالک نوجوان ایک دوسرے کے قریب آئے

سال کے اختتام پر منعقد گالا تقریب سرگرمیوں کی نمایاں جھلک بنی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!