بیجنگ (شِنہوا) چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ وینزویلاکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات اتوار کو میڈیا کی ان رپورٹس کے جواب میں کہی جن میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کے روز امریکہ نے وینزویلاکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے لئے فورسز کو بھیجا اور انہیں ملک سے باہر لے گئے جبکہ متعدد ممالک کی حکومتوں نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے مادورو اور ان کی اہلیہ کو جبراً گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جانے کے امریکی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنائے، انہیں فوری طور پر رہا کرے، وینزویلا کی حکومت کو ہٹانے کا عمل بند کرے اور مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔


