جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترینچینی دارالحکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف بڑی کامیابی کا اعلان

چینی دارالحکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف بڑی کامیابی کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میونسپل ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ بیورو نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 میں شدید فضائی آلودگی سے متاثرہ دنوں کی تعداد صرف ایک رہی جو 2013 میں ریکارڈ کئے گئے 58 دنوں کے مقابلے میں تقریباً 98.3 فیصد کی نمایاں کمی ہے۔

بیورو کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی دارالحکومت میں شدید آلودگی والے دن عملی طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

ایک تاریخی کامیابی کے طور پر 2025 میں شہر میں فضائی آلودگی کے ایک اہم اشاریے پی ایم 2.5 کی سالانہ اوسط مقدار 27.0 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہی جو نگرانی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ 30 مائیکرو گرام کی حد سے کم ہوئی ہے۔

ماضی میں بیجنگ شدید اور بار بار ہونے والی سموگ کا شکار رہا ہے۔ 2013 میں یہاں پی ایم 2.5 کی سالانہ اوسط مقدار 89.5 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ فضائی آلودگی ایک ایسا مستقل مسئلہ تھا جو شہری ترقی میں رکاوٹ اور عوامی صحت پر منفی اثرات کا باعث بنتا تھا۔

بیورو کے مطابق بیجنگ نے اس سنگین مسئلے کا سامنا کرتے ہوئے "نیلے آسمان کے تحفظ کی جدوجہد” کا آغاز کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!