جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترینچین میں ریلوے لائن کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر...

چین میں ریلوے لائن کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ریلوے آپریٹر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر فعال ریلوے لائن کی لمبائی 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ایک لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہوگئی ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ توسیع پانچ سالہ مدت کے دوران 12.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔2021-2025 کے دوران چین میں فعال تیز رفتار ریلوے کی لمبائی 37ہزار 900 کلومیٹر سے بڑھ کر 50ہزار 400 کلومیٹر ہوگئی جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریل نیٹ ورک بن گیا۔

صرف 2025 میں چین نے ریلوے میں 901.5 ارب یوآن (تقریباً 128.3 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی اور 3ہزار109 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں فعال کیں جن میں 2ہزار862 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔

ریلوے آپریٹر کا کہنا ہے کہ چین 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر جاری رکھے گا اور توقع ہے کہ 2030 تک قومی ریلوے کی کل لمبائی ایک لاکھ 80 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی جس میں تقریباً 60 ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائن شامل ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!