جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومتازہ ترینثقافتی سیاحت کے باعث بیجنگ میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران...

ثقافتی سیاحت کے باعث بیجنگ میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران بھرپور اخراجات

بیجنگ (شِنہوا) نئے سال کی تعطیلات کے دوران بیجنگ میں 88 لاکھ 8 ہزار سیاحتی دورے ہوئے، جن سے مجموعی طور پر 10.97 ارب یوآن (تقریباً 1.56 ارب امریکی ڈالر) کی سیاحتی آمدن حاصل ہوئی۔

اس سال نئے سال کی تعطیلات جمعرات سے ہفتہ تک جاری رہیں۔ تعطیلات کے دوران بیجنگ نے متنوع اور مربوط ثقافتی و سیاحتی تجربات پیش کئے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورزم کے مطابق تفریحی پرفارمنس کے شعبے میں بیجنگ نے 3 روزہ تعطیلات کے دوران 275 کمرشل پرفارمنسز کا انعقاد کیا جن میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی اور 7 کروڑ 60 لاکھ یوآن سے زائد کی باکس آفس آمدن حاصل ہوئی۔

تعطیلات کے دوران بیورو نے 70 سے زائد اہم سرگرمیاں منتخب کیں اور نئے سال کی ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں کا نقشہ جاری کیا، جس نے شہریوں اور سیاحوں کو تعطیلات کے پروگراموں کے بارے میں ایک جامع رہنمائی فراہم کی۔

اس کے علاوہ 30 موضوعاتی سفرنامے متعارف کرائے گئے، جس سے سیاحوں کے لئے سردیوں میں شہر کی سیر کے نئے مواقع فراہم ہوئے۔ بیجنگ بھر کے عوامی ثقافتی اداروں بشمول مختلف سطح کے ثقافتی مراکز اور لائبریریوں نے 395 عوامی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کیں، جن میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

بیجنگ میونسپل کامرس بیورو کے مطابق نئے سال کی تعطیلات کے دوران بیجنگ میں ڈیپارٹمنٹ سٹورز، سپر مارکیٹس، خصوصی سٹورز، کیٹرنگ اور ای-کامرس سمیت مختلف شعبوں کی اہم زیر نگرانی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.04 ارب یوآن کی فروخت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!