وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے اور نعرے لگانے کیساتھ ‘وینزویلا کیخلاف جنگ نہیں’ کے بینر بھی لہرائے۔
نیو یارک شہر کے ٹائمز سکوائر میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے۔
وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کیخلاف یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا، روم میں اٹلی کے شہریوں کا وینزویلا میں امریکی آپریشن کیخلاف احتجاج اور ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملے کیخلاف مظاہرے کئے گئے ۔


