جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترین2025، چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو نے 9 کروڑ سے...

2025، چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو نے 9 کروڑ سے زائد فضائی مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ  قائم کر لیا

چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو نے بدھ کے روز سال 2025 کا 9 کروڑواں فضائی مسافر ریکارڈ کیا جس کے ساتھ ہی مسافروں کی سالانہ آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

چھنگ دو میں اس وقت دو بین الاقوامی ہوائی اڈے تیانفو اور شوانگلیو فعال ہیں جہاں مجموعی طور پر پانچ رن ویز اور 12 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ٹرمینل ایریا موجود ہے۔

سال 2025 میں اس شہر سے 14 نئے بین الاقوامی مسافر اور کارگو روٹس شروع کئے گئے۔ اس وقت چھنگ دو سے 102 بین الاقوامی اور علاقائی روٹس آپریٹ کئے جا رہے ہیں جو دنیا کے پانچ براعظموں کے مختلف مقامات کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران اس ایوی ایشن ہب نے نمایاں اور بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): جیانگ ہوئی، 10 کروڑواں فضائی مسافر

"میرا گھر شوانگلیو ہوائی اڈے کے بالکل قریب ہے۔ میں نے اسے ایک رن وے اور ایک ٹرمینل سے دو رن ویز اور دو ٹرمینلز میں تبدیل ہوتے دیکھا ہے۔ پھر سال 2021 میں تیانفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی سروس کے لئے کھول دیا گیا۔اب جب میں سفر کرتا ہوں تو بات صرف بیجنگ جیسے بڑے شہروں تک محدود نہیں رہتی۔ ان دونوں ہوائی اڈوں سے میں کوچا اور کاشغر (سنکیانگ) جیسے شہروں تک بھی آسانی سے پرواز کر سکتا ہوں۔ اس سے کافی وقت کی بچت ہوتی ہے۔”

سال 2023 میں 7 کروڑ سے زائد، 2024 میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ اور 2025 میں 9 کروڑ مسافروں کی آمد کے ساتھ چھنگ دو نے فضائی مسافروں کی آمد کے لحاظ سے چین کے تیسرے مصروف ترین شہر کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اس طرح چھنگ دو کا چین کے مغربی علاقے میں ایک اہم بین الاقوامی ایوی ایشن گیٹ وے کے طور پر کردار ابھر کر سامنے آیا ہے۔

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو کا فضائی مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

سال 2025 میں شہر کے ہوائی اڈوں سے 9 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا

چھنگ دو میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ’تیانفو‘ اور ’شوانگلیو‘ فعال ہیں

مجموعی طور پر پانچ رن ویز اور 12 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ٹرمینل ایریا موجود ہے

گزشتہ برس شہر سے 14 نئی بین الاقوامی مسافر اور کارگو پروازیں شروع کی گئیں

اب چھنگ دو سے 102 بین الاقوامی اور علاقائی روٹس چل رہے ہیں

یہ روٹس دنیا کے پانچ براعظموں کو آپس میں جوڑتے ہیں

شہر فضائی مسافروں کی آمد کے لحاظ سے چین کا تیسرا مصروف ترین شہر بن گیا

چھنگ دو چین میں ایک اہم بین الاقوامی ایوی ایشن گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے

شہر نے پچھلے برسوں میں ہوائی اڈوں اور فضائی خدمات میں نمایاں ترقی دیکھی ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!