ملک کے میدانی علاقوں کو شدید دھند نے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے اس حوالے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے، اسکے علاوہ موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم 14 کوٹ بیلیاں سے عیسی خیل تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ان کے مطابق دھند کے باعث ایئر پورٹس پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔


