جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترینچین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک...

چین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک کھل گیا، سرمائی سیاحت میں تیزی

چین کے شمال مشرق میں واقع ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنی تیزی سے ترقی کرتی برفانی معیشت کے ذریعے محظوظ کر رہا ہے۔

پارک 12 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے 17 دسمبر کو باضابطہ طور پر کھولا گیا۔

گزشتہ موسمِ سرما کے دوران 68 دنوں میں ریکارڈ 3 کروڑ 56 لاکھ سیاح یہاں آئے جس سے صوبہ حئی لونگ جیانگ کی برف و برفانی معیشت میں 266.17 ارب یوآن کا نمایاں اضافہ ہوا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مایا اور سٹیفنی فیڈورو وچ، سیاح

"یہ بہت سرد مقام ہے۔ اور ساتھ ہی بہت خوبصورت بھی ہے۔ ہم یہاں شاندار وقت گزار رہے ہیں۔ یہ واقعی لاجواب ہے۔ ہر کسی کو یہاں آنا چاہئے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تان یی شین، سیاح، صوبہ ژے جیانگ

"میں ہانگ ژو سے ہوں اور برف اور برفانی مناظر دیکھنے کے لئے پہلی بار یہاں آیا ہوں۔ یہ واقعی بہت شاندار ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سُون یومی،سیاح، صوبہ جیانگسو

"ہاربن میں ہمارا پہلا پڑاؤ ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ تھا۔ ہم چین کے شمال مشرقی علاقے کے ان منفرد مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے تھے۔ اس خطے کی بے مثال عظمت نے ہمیں بے حد متاثر کیا۔”

پارک میں نئی تفریحی سرگرمیوں اور سہولیات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا گیا ہے جن میں گرم پانی کے چشموں کے کیمپ، موضوعاتی پریڈز اور کراس کنٹری اسکائنگ ٹریلز شامل ہیں۔

رواں برس عالمی سیاح جدید اسمارٹ ٹورازم سہولیات اور زیادہ قابلِ رسائی انفراسٹرکچر سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سُون زیمن، ڈپٹی ڈائریکٹر، مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ، ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ پارک کمپنی لمیٹڈ

"ستائیس برس کی ترقی کے بعد ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ صوبہ حئی لونگ جیانگ کی سب سے مقبول سرمائی تفریح گاہ بن چکا ہے اور ہاربن کی سرمائی سیاحت کی ایک نمایاں علامت بن گیا ہے۔

آج یہاں برف اور برفانی فن، تفریحی سرگرمیاں، ثقافتی پرفارمنسز، شاندار تعمیرات اور کھیل ایک ساتھ نظر آتے ہیں، جہاں سرد موسم کے وسائل کو معاشی محرک میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس بھرپور ثقافت کے ذریعے ہاربن کی منفرد کشش کو اجاگر کرتے ہیں اور چین بھر سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہیں۔”

چین کا ہدف ہے کہ سال 2027 تک اپنی آئس اینڈ سنو معیشت کو نئے ترقیاتی شعبے کے طور پر فروغ دے کر اس کا حجم 12 کھرب یوآن تک پہنچایا جائے جبکہ سال 2030 تک یہ حجم 15 کھرب یوآن تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

سال2024 اور سال 2025 کے سرمائی سیاحتی سیزن کے دوران ہاربن میں 9 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں سالانہ 94.2 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ہاربن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن میں واقع ہے

12 لاکھ مربع میٹر رقبے پر پھیلا پارک 17 دسمبر کو باضابطہ طور پر کھولا گیا

پارک میں برف اور برفانی فن، کھیل اور ثقافتی پرفارمنسز موجود ہیں

گزشتہ موسمِ سرما میں 3 کروڑ 56 لاکھ سیاح یہاں آئے تھے

ہاربن کی برف و برفانی معیشت میں 266.17 ارب یوآن کا اضافہ ہوا

پارک میں گرم پانی کے چشموں کے کیمپ اور کراس کنٹری اسکائنگ ٹریلز شامل ہیں

عالمی سیاح اسمارٹ ٹورازم سہولیات اور بہتر انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

2030 تک آئس اینڈ سنو معیشت کا حجم 15 کھرب یوآن تک پہنچانا چین کا ہدف ہے

گزشتہ دو برسوں کے سرمائی سیزن میں 9 کروڑ سے زائد سیاح ہاربن آئے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!