جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلغزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد اب بھی فوری رہائشی امداد...

غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد اب بھی فوری رہائشی امداد کے محتاج ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اندازاً 10 لاکھ سے زائد افراد یا ہر دوسرا فرد اب بھی فوری طور پر رہائشی امداد کا محتاج ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے ہزاروں خیمے، لاکھوں ترپالیں اور دیگر اشیاء تقسیم کئے جانے کے باوجود رہائش سے متعلق امدادی ضروریات بدستور موجود ہیں۔

ترجمان کے دفتر نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں انسانی امدادی کارکن بدستور سب سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں کیونکہ سخت موسمی حالات کے باعث لاکھوں فلسطینی عارضی خیموں میں مشکلات کا شکار ہیں جو بارش، تیز ہواؤں اور سمندری لہروں سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اسی دوران پانی، صفائی اور حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے شراکت داروں کو ٹھوس کچرے کے انتظام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جمع کئے گئے اور جمع ہوتے جانے والے کچرے کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجوہات میں کچرا کنڈیوں تک رسائی میں رکاوٹیں، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ اور ایندھن کی قلت شامل ہیں۔

ان رکاوٹوں کے باوجود اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی معاونت سے کام کرنے والی ٹیموں نے جنگ بندی کے بعد سے ہر ماہ ایک ہزار ٹن ٹھوس کچرا ہٹایا ہے جس سے بچوں اور ان کے خاندانوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ میں مدد مل رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!