بیجنگ(شِنہوا)آبنائے تائیوان کے پار تعلقات کی تنظیم (اے آر اے ٹی ایس) کے صدر ژانگ ژی جون نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے مقصد کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔
’’ریلیشنز اکراس تائیوان سٹریٹس‘‘ نامی جریدے کے 2026 کے پہلے شمارے میں شائع ہونے والے نئے سال کے پیغام میں ژانگ نے اے آر اے ٹی ایس کی جانب سے تائیوان کے ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025 وہ سال تھا جس میں آبنائے کے دونوں جانب تعلقات مادر وطن کے اتحاد نو کے لئے مسلسل تیز ہوتے رہے۔
ژانگ نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران اے آر اے ٹی ایس نے ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت، تبادلوں اور تعاون کے فروغ، تائیوان سے متعلق ہنگامی امور کو مناسب طور پر نمٹانے اور ہم وطنوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے نئی کوششیں کیں۔
ژانگ نے زور دیا کہ آبنائے کے دونوں کنارے ایک ہی چین اور ایک ہی چینی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ بلاشبہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے فائدہ مند ہوگی اور تائیوان کی ترقی کے لئے مزید روشن امکانات لائے گی۔
2026 کے حوالے سے ژانگ نے کہا کہ مین لینڈ 15ویں 5 سالہ منصوبے کے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔ چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ہر محاذ پر ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی جانب پیش رفت کی کوششیں نئی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی ہیں۔


