جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترینبی وائی ڈی نے 2025 کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں...

بی وائی ڈی نے 2025 کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا

شین زین(شِنہوا)نئی توانائی کی گاڑیاں بنانے والی معروف چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2025 میں تقریباً 22 لاکھ 60 ہزار الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) فروخت کرتے ہوئے گزشتہ سال عالمی سطح پر ای ویز کی فروخت میں ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے 2025 میں تقریباً 16 لاکھ 30 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فراہم کیں۔ گزشتہ سال بی وائی ڈی نے مجموعی طور پر تقریباً 46 لاکھ نئی توانائی کی گاڑیاں (این ای ویز) فروخت کیں۔

بی وائی ڈی کے مطابق اس نے چین میں اپنی مارکیٹ کو مزید وسعت دی ہے جبکہ بیرون ملک فروخت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یورپ میں اس کا کاروبار مضبوط رہا ہے اور کمپنی لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔ خاص طور پر بی وائی ڈی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے کی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ برازیل میں کمپنی کی فیکٹری نے گزشتہ سال کام شروع کر دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!