جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومتازہ ترینٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا ابتدائی سکواڈ فائنل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا ابتدائی سکواڈ فائنل

پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام فائنل کر کے آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 15 رکنی سکواڈ کیساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے ہیں، پی سی بی 31 جنوری سے قبل آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ کا اعلان سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد کرنے کا خواہاں ہیں، حکام کے مطابق پاکستان سری لنکا کیخلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!