بدھ, جنوری 7, 2026
ہومپاکستانتیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد، فیلڈ...

تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد، فیلڈ مارشل، ایئر چیف کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنیوالے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا، کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کیلئے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!