جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرٹینمنٹکامیڈی کی جگہ فحاشی پر ہنسنا افسوسناک ہے، بشری انصاری

کامیڈی کی جگہ فحاشی پر ہنسنا افسوسناک ہے، بشری انصاری

سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ کامیڈی کی جگہ فحاشی پر ہنسی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانٹینٹ کری ایٹرز کی ایسے مواد سے کامیابی ہماری ناکامی ہے۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی پاپولر لیکچر سیریز میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیڈی کے گرتے ہوئے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ لوگ اب کامیڈی کی بجائے فحاشی پر ہنسنے لگے ہیں جبکہ ہم لوگوں کو سادہ اور صاف مزاح سے ہنسایا کرتے تھے، ہم اب بھی یہی کرتے ہیں مگر آج ہمارے کانٹینٹ کری ایٹرز اس قسم کے مواد سے کامیاب ہیں تو یہ ہماری ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ہائوسز ڈراموں کو ایک سرمایہ کاری کے طور پر دیکھتے ہیں، وہ ڈراموں سے منافع کمانا چاہتے ہیں اس لئے وہ صرف وہی بناتے ہیں جسے زیادہ تر لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!