چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت، لگن و پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
جاری بیان میں ایئر چیف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایسی کامیابیاں ٹیکنالوجی میں خودکفالت کے قومی عزم اور بدلتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول میں قابلِ اعتماد روایتی ڈیٹرنس برقرار رکھنے کی غماز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب ٹیسٹ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کیلئے مسلسل جدوجہد کی عکاسی ہے جس سے دشمن پر خوف طاری ہے۔


