بدھ, جنوری 7, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائیاں...

وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایس پی آپریشنز پشاور

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، بڑی تعداد میں افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ غیرقانونی مقیم تمام غیر ملکی واپس اپنے وطن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اپنے وطن جا کر اپنا ویزا لگوائیں اور پھر یہاں آئیں، ہم حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے گھروں میں جاکر انہیں سمجھا رہے ہیں، اب تک بڑی تعداد میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!