جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلٹرمپ کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی، ایران کا سیکرٹری...

ٹرمپ کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی، ایران کا سیکرٹری جنرل سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانیوالی دھمکیوں پر فوری ردعمل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی کی جانب سے یو این سیکرٹری جنرل کو لکھنے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہیں، کسی ملک کی اندرونی معاملات میں مداخلت یا بدامنی کو ہوا دینا ایران کی خودمختاری کے خلاف ہے۔

ایراوانی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا مناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا نیز کسی بھی ممکنہ کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

انہوں نے سیکرٹری جنرل یو این اور سلامتی کونسل نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر فوری ردعمل دینے کا مطالبہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!