بدھ, جنوری 7, 2026
ہومپاکستانغریب کے گھر کے مسائل زیادہ، چیف جسٹس انصاف فراہمی کیلئے 9مئی...

غریب کے گھر کے مسائل زیادہ، چیف جسٹس انصاف فراہمی کیلئے 9مئی اپیلیں سنیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کے گھر کے مسائل زیادہ ہیں، چیف جسٹس انصاف فراہمی کیلئے 9 مئی اپیلیں سنیں۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن پاکستان میں ہی نہیں تھا مگر پھر بھی کیس بنا دیا گیا، آج حاضری لگانے آئے تھے حاضری لگ گئی ہے اب عدالت تاریخ ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے سبب لوگوں کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا، چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے، براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9مئی مقدمات کے فیصلے ہوں اور لوگوں کو انصاف مل سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!