راولپنڈی صدر بیرونی میں پولیس کی فائرنگ سے مطلوب 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے شہری سے گاڑی چھینی، پولیس نے اطلاع ملنے پر مشکوک گاڑیوں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی، ڈکیت گینگ صدر بیرونی کے علاقے میں تاجر کے قتل میں بھی ملوث اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔


