کراچی میں مین ہول سے ملنے والی چاروں نعشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی ہیں، ایک لڑکے کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں جس کی عمر تقریبا 13سے 14سال ہے جبکہ 10سالہ لڑکے کی لاش گلا کٹی ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں جس کی عمر تقریبا 14سے 15 سال ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق چوتھی لاش تقریبا 40سال کی خاتون کی ہے جس کے سر پر شدید تشدد کے نشانات ہیں، کیمیائی تجزیئے کیلئے لاشوں سے نمونے لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق چاروں افراد کو نیم بے ہوشی میں لاکر قتل کیا گیا، چاروں لاشیں کمبل میں لپیٹ کر سوکھے مین ہول میں پھینکی گئی تھیں۔


