جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلایران، احتجاجی مظاہروں کا پانچواں روز، حکومتی تبدیلی کے مطالبات زور پکڑنے...

ایران، احتجاجی مظاہروں کا پانچواں روز، حکومتی تبدیلی کے مطالبات زور پکڑنے لگے

ایران کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج پانچویں دن میں داخل ہوگیا ہے اور میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی اور پہلوی دور کی واپسی کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں، اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے جن میں اب تک ایک سکیورٹی اہلکار اور 6 مظاہرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج تہران، مشہد، اصفہان، لورستان، خوزستان اور چھوٹے شہروں تک پھیل گیا ہے جبکہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فولاڈشہر، کوہ دشت اور ازنا میں 3 مظاہرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں جھڑپوں کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 4 مزید افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سخت سکیورٹی کے باوجود احتجاجی مظاہرے مقدس شہر قم تک پھیل گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!