ہفتہ, جنوری 10, 2026
ہومانٹرنیشنلروس کا جنگ میں یوکرین کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے...

روس کا جنگ میں یوکرین کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ

روس یوکرین جنگ میں 2025 کے دوران یوکرین کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا روسی دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق جاری جنگ کے دوران گزشتہ سال 5 لاکھ 10 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے جنرل سٹاف کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے دوران روسی فوج نے یوکرینی فوجی ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا جس میں 19 لڑاکا طیارے، 50سے زائد میزائل سسٹمز، 67,000 سے زیادہ ڈرون اور 6,500سے زائد ٹینک اور دیگر بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار روسی دفاعی ذرائع پر مبنی ہیں اور یوکرین کی طرف سے اسکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!