جمعرات, جنوری 8, 2026
ہومانٹرنیشنلافغان طالبان پر بین الاقوامی امدادی رقوم اور سامان میں بدعنوانی کا...

افغان طالبان پر بین الاقوامی امدادی رقوم اور سامان میں بدعنوانی کا الزام

افغانستان میں طالبان حکومت کی تعلیم وصحت اور دیگر شعبوں میں انتہا پسندانہ پولیسیوں پر مسلسل تنقید کی جارہی ہے مگر حال ہی میں ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں برسر اقتدار طالبان پر بین الاقوامی امدادی رقوم اور سامان میں بدعنوانی کے الزامات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے ضرورتمند عوام کیلئے آنیوالی امداد کا بڑا حصہ خود ہڑپ کر لیا جبکہ عام شہری بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ کندوز میں طالبان حکام نے مستحقین کیلئے مختص امدادی سامان کا تقریباً نصف حصہ اپنے قبضے میں لے لیاہے، یہ امدادی پیکجز سعودی کنگ سلمان ہیومینی ٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے فراہم کئے گئے تھے، امدادی سامان کا بڑا حصہ طالبان حکام نے خود رکھ لیا جبکہ ضرورتمند افراد کو امداد فراہم نہیں کی گئی، طالبان حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات اور غذائی قلت کو بھی نظر انداز کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے امدادی سامان میں مبینہ لوٹ مار پر عالمی اور مقامی سطح پر پہلے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے، امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی متعدد رپورٹس میں امداد کی تقسیم میں کرپشن اور مداخلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!