سابق ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکہ میں ہونیوالے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی گاڑی میں سڑک سے ٹکرا نے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث وہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے ڈاکٹر فائقہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


