یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی گیمبیا کے ساحل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی میں 200 کے قریب افراد سوار تھے جو غیر قانونی طورپر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی حادثہ میں 7 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ہلاک ہونیوالے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کئے گئے 96 افراد میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے گیمبیا بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


