اتوار, جنوری 11, 2026
ہومتازہ ترینچینی تعاون سے ریلوے منصوبہ فعال، جارجیا نے ایشیا یورپ راہداری میں...

چینی تعاون سے ریلوے منصوبہ فعال، جارجیا نے ایشیا یورپ راہداری میں اہمیت حاصل کر لی

جارجیا میں چین کے تعاون سے تعمیر کی گئی ریلوے لائن گزشتہ ہفتے فعال ہو گئی جس کے ساتھ ہی جارجین ریلوے جدیدکاری منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔

ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع جارجیا مال برداری اور مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سے ایک اہم ملک سمجھا جاتا ہے۔

ملک کے وسطی شہر خاشوری میں 24 دسمبر کو ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں تقریباً 150 مہمانوں نے شرکت کی۔

ریلوے لائن کی لمبائی تقریباً 41 کلومیٹر ہے۔ جارجین ریلوے کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد اب سالانہ مال برداری کی گنجائش 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 4 کروڑ 80 لاکھ ٹن ہو جائے گی۔

یہ منصوبہ چائنہ ریلوے ٹونٹی تھرڈ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کی جارجیا برانچ نے مکمل کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کیتیوان کیشوری، ڈپٹی منیجر، انتظامی شعبہ، چائنا ریلوے ٹونٹی تھرڈ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ، جارجیا برانچ

"سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اس عظیم منصوبے کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ یہ منصوبہ جارجیا اور دیگر ممالک کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ایسا منصوبہ ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملا رہا ہے۔”

یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لئے بہت فائدے کا باعث ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹرین کے سفر کا دورانیہ 40 سے 50 منٹ کم ہو گیا ہے۔ اس طرح مقامی لوگوں کے لئے ریلوے کے ذریعے سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ منصوبہ جارجیا اور پورے علاقائی خطے کے لئے واقعی بہت فائدہ مند ہے۔”

منصوبے کے نگران تیسرے فریق ادارے کے ایک عہدیدار نے بھی اس منصوبے کو سراہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیورجی کجایا، ڈپٹی پراجیکٹ منیجر، آئی ایل ایف کنسلٹنگ انجینئرز جارجیا ایل ایل سی

"ایک بہت لمبےعرصے تک کوئی بھی اس بڑے منصوبے کو شروع نہ کر سکا تھا لیکن چینی کمپنی نے یہ منصوبہ مکمل کر دکھایا۔ یہ جارجیا کے لئے بہت اہم ہے اور اس سے جارجیا کی ریلوے کو متعدد فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

جہاں تک مرمت اور رفتار کی بات ہے تو پرانے سیکشنز میں رفتار کی متعدد پابندیاں اور دیکھ بھال کے مسائل درپیش تھے لیکن نئے نظام کے ذریعے ان میں سے کئی مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔”

خاشوری، جارجیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے تعاون سے جارجیا میں نئی ریلوے لائن فعال ہو گئی

منصوبہ ایشیا اور یورپ کے درمیان رابطے کو مضبوط بناتا ہے

جارجین ریلوے میں جدیدکاری کا عمل بھی مکمل ہو گیا

خاشوری میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں 150 مہمان شریک ہوئے

ریلوے لائن کی لمبائی تقریباً اکتالیس کلومیٹر ہے

اپ گریڈیشن کے بعد سالانہ مال برداری کی گنجائش بڑھ گئی

منصوبہ چائنہ ریلوے ٹونٹی تھرڈ بیورو گروپ کمپنی نے مکمل کیا

مقامی لوگوں کے سفر کا دورانیہ 40 سے 50 منٹ کم ہو گیا

پرانے سیکشنز کے مرمت اور رفتار کے مسائل حل کر لئے گئے

منصوبہ جارجیا اور پورے خطے کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!