جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین عالمی امن اور ترقی کےفروغ کے لئے تمام ممالک کے ساتھ...

چین عالمی امن اور ترقی کےفروغ کے لئے تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،صدر شی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

2026 کے نئے سال کے لئے اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین نے کھلے دل کے ساتھ دنیا کو گلے سے لگانا جاری رکھا ہے۔

صدرشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے چین نے نئے قومی مقررہ اہداف کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی، سلامتی اور تہذیب کے بارے میں 3 عالمی اقدامات کے اعلان کے بعد اب انہوں نے ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق نظام کے فروغ کے لئے عالمی گورننس اقدام پیش کیا ہے۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!