بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ تائیوان کے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اقتصادی و سماجی ترقی کے 15ویں 5 سالہ منصوبے کے نفاذ کے تحت پیدا ہونے والے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کے کیٹلاگ کے 2025 ایڈیشن سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ نیا جاری کردہ کیٹلاگ سائنسی و تکنیکی جدت اور نئی نوعیت کی پیداواری قوتوں پر مرکوز ہے۔ یہ تائیوانی کاروباری افراد اور اداروں کو چینی مین لینڈ پر کاروبار شروع کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور تبدیلی و اپ گریڈیشن کو فروغ دینے کے لئے مضبوط محرک فراہم کرے گا۔
کیٹلاگ یکم فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔


