جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانچیلنجز کے باوجود ملک کو درست سمت میں ڈال دیا، وزیراعظم

چیلنجز کے باوجود ملک کو درست سمت میں ڈال دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوسال قبل جو معیشت ورثے میں ملی وہ شدید چیلنجز کا شکار تھی مگر اب حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں، چیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا، معاشی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، معاشی اصلاحات لانا کوئی آسان کام نہیں تھا، معاشی طور پر ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے اور افراط زر کی شرح 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی، ہم نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں مشکلات کا اندازہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مگر اب حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتائج خود بول رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں، 2025 میں ٹیکس وصولوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسال میں حکومت نے بہترین معاشی ترقی کی 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان سسٹم میں داخل ہوئے، پی آئی اے اور فرسٹ ایمن بینک کی کامیاب نجکاری ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!