ملک بھر میں بارشوں اور دھند چھائے رہنے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں، 63 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک پرواز کو متبادل ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں، 32 پروازوں کو 1 سے 14 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرناپڑا، کراچی سے لاہور جانیوالی 5 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 15 پروازوں کو 1 سے 14 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
شیڈول کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 721 کو لاہور لینڈ کرایا گیا جبکہ ملتان سے جدہ جانیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 839 کو 10گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔


