جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینچین کی سپلائی نظام کے استحکام کے لئے نیدرلینڈز کو رکاوٹیں دور...

چین کی سپلائی نظام کے استحکام کے لئے نیدرلینڈز کو رکاوٹیں دور کرنے کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نیدرلینڈز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلطی درست کرے اور عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں استحکام کی بحالی کے لئے حائل رکاوٹیں دور کرے۔

چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی نیکس پیریا کے اندرونی معاملات میں ڈچ فریق کی نامناسب انتظامی مداخلت نے عالمی سیمی کنڈکٹر ترسیلی ذرائع کے بحران کو جنم دیا ہے جس کی مکمل ذمہ داری ڈچ فریق پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ عالمی صنعت میں پائی جانے والی وسیع بے چینی اور تشویش کے باوجود ڈچ فریق بے حس بنا ہوا ہے اور اپنے ہی راستے پر قائم ہے، نہ تو اس نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی چینز کی سلامتی کے حوالے سے کسی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس اقدام اٹھایا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک بار پھر ڈچ فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ من مانی سے باز رہے، فوری طور پر اپنی غلطی درست کرے اور عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی چینز کے استحکام اور سلامتی میں رکاوٹ بننے والی تمام مشکلات کو دور کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!