پاکستان کے اولمپک چیمپئن اورجیولن تھرو سپیشلسٹ ارشد ندیم کی دبئی میں مصروفیات کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سلسلے مین انکی گلوبل سپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹنو سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستانی کھلاڑی کے حوالے سے مختصر عرصہ میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر گفتگو ہوئی۔
فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے انکے تھرو کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں ارشد ندیم نے کہا کہ تھرو 92 میٹر تھی اور اب اسکا ریکارڈ توڑنا ہے۔
ارشد ندیم نے ایکس پر فیفا کے صدر کیساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ فیلڈ سے لیکر عالمی فورمز تک، کھیل واقعی ایک زبان بولتا ہے۔


