جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینمعروف پاکستانی مارشل آرٹسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے نئی...

معروف پاکستانی مارشل آرٹسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے گزشتہ سال کے دوران مسلسل کامیابیاں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے، انہوں نے ایک سال کے دوران 25 عالمی ریکارڈ قائم کئے۔

راشد نسیم نے سکیپنگ کیٹیگری، ننچکو، ماربل ٹائل بریکنگ، باکسنگ پنچ اور والنٹ بریکنگ کیٹیگریز میں متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے اور اس غیر معمولی کارکردگی پر انکو عالمی سطح پر بھر توجہ حاصل ہوئی۔

راشد نسیم کیساتھ ساتھ انکی صاحبزادی فاطمہ نے بھی 4 عالمی ریکارڈ قائم کئے جبکہ انکی اہلیہ صبا نے بھی ایک عالمی ریکارڈ بنا کر خاندان کی کامیابیوں میں اضافہ کیا۔

راشد نسیم کے والد نسیم الدین نے 73 سال کی عمر میں ایک عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

راشد نسیم نے رواں سال اٹلی، رومانیہ اور سپین میں ہونیوالے ورلڈ ریکارڈ شوز اور ٹیلنٹ شوز میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!