ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس تائیوان کو چین کا لازمی حصہ تسلیم کرتا ہے اور کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی” کی مخالفت کرتا ہے۔
وزارت نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ بعض ممالک اگرچہ ایک چین کے اصول کی پابندی کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں جو چین کی قومی یکجہتی کے اصول کے خلاف ہے۔
وزارت نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ فی الحال بعض ممالک کی طرف سے چین کو فوجی اور تزویراتی طور پر محدود کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
روس کا تائیوان کے معاملے پر اصولی موقف واضح، غیر تبدیل شدہ اور اعلیٰ سطح پر بار بار دہرایا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور چین کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا ہر جائز حق حاصل ہے۔


