جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومانٹرٹینمنٹ2025 غیرمعمولی طور پر مشکل سال، سوشل میڈیا انفلوئنسرز و معروف پاکستانی...

2025 غیرمعمولی طور پر مشکل سال، سوشل میڈیا انفلوئنسرز و معروف پاکستانی شخصیات دارفانی سے کوچ کر گئیں

پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے گزشتہ سال (2025) غیرمعمولی طور پر مشکل ثابت ہوا جس میں متعدد افسوسناک اور دل دہلا دینے والے حادثات اور واقعات رونما ہوئے، 2025 کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی معروف پاکستانی شخصیات اپنے مداحوں اور پاکستانیوں کو اداس چھوڑ کر اس دارفانی سے کوچ کر گئیں، اداکارہ حمیرا اصغر کی موت نے بھی خبروں میں جگہ بنائی جبکہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور پیاری مریم کی المناک اموات نے مداحوں کو گہرے رنج میں مبتلا کردیا۔

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر ثنا یوسف کو مئی 2025 میں اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، انکے ایک دوست نے اسلام آباد میں انکے گھر میں داخل ہو کر انہیں گولی مار دی تھی۔

پاکستانی چائلڈ سٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کی ستمبر میں اچانک موت کی خبر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا، اہلخانہ کے مطابق رات گئے انکی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

4دسمبر کو معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر پیاری مریم زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئیں، انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دو دن بعد زیادہ خون بہنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی اپریل میں 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انہوں نے مسالہ ٹی وی پر نشر ہونیوالے اپنے ککنگ شوز کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی کراچی میں اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر انتقال کرگئی تھیں، انکی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، انکی لاش ڈیفنس فیز 6 کراچی میں واقع انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی، وہ سات برسوں سے شہر قائد میں اکیلی رہ رہی تھیں، طبی رپورٹس کے مطابق انکا انتقال اکتوبر 2024میں ہوا تھا تاہم انکی لاش جولائی میں برآمد ہوئی۔

پی ٹی وی کے سینئر اداکار جاوید کوڈو اپریل 2025میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے۔

سینئر پاکستانی اداکارہ عائشہ خان جون 2025 میں 77برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، انکی لاش گلشن اقبال کراچی میں واقع انکے فلیٹ سے برآمد ہوئی، پڑوسیوں کو فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جسکے بعد انکی لاش برآمد کی گئی۔

سینئر اداکار انور علی ستمبر میں انتقال کرگئے تھے، وہ گردوں کی بیماری اور فالج میں مبتلا تھے، اہلخانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار شمون عباسی کے چچا عزیر عباسی 30اکتوبر 2025کو انتقال کرگئے تھے، شمون عباسی نے فیس بک پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے پیارے چچا، میرے استاد، میرے دوست اور میرے رہنماء آج ہم سے رخصت ہو گئے، عزیر عباسی ڈراما سیریلز سر راہ اور انتقام میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھے۔

دسمبر میں پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور ماہر تعلیم بینا مسرور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، وہ بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے جانی جاتی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!