جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینچین میں فعال معاشی پالیسیوں کی بدولت نجی کاروبار کے اعتماد میں...

چین میں فعال معاشی پالیسیوں کی بدولت نجی کاروبار کے اعتماد میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں پیش کی گئی فعال میکرو اکنامک پالیسیوں کے ایک سلسلے، جن میں سائنسی و تکنیکی اختراعات اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت شامل ہے، نے کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

مختلف شعبوں کے کاروباری افراد نے ان خیالات کا اظہار شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے تازہ ترین قسط میں کیا۔

ایک آپٹو الیکٹرانک آلات کمپنی کے جنرل منیجر جن پھینگ چھینگ نے کہا کہ جتنا زیادہ اقتصادی اور مالیاتی نظام اختراعی اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے حق میں ہوگا، اتنا ہی کمپنی کا سرمایہ کاری پر اعتماد مضبوط ہوگا۔

شین زین میں قائم ایک روبوٹ کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کے ژین ڈونگ نے مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں بیان کی گئی معتدل نرم مالیاتی پالیسی کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جیسے اختراعی کاروباروں کے لئے یہ پالیسی مستقبل میں سرمایہ کاری، فنانسنگ اور تحقیق و ترقی اور پیداوار کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے انتہائی سازگار ہے۔

ایو گروپ کی چیئرپرسن شیا ہوا نے کہا کہ فعال میکرو اکنامک پالیسیوں کا نفاذ کمپنیوں کے لئے ایک اسٹیبلائزر کا کام کر رہا ہے۔ یہ ہمیں اعتماد دوبارہ حاصل کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے مطابق چین 2026 میں بھی مزید فعال مالیاتی پالیسی اور معتدل نرم مالیاتی پالیسی نافذ کرتا رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!