جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومانٹرنیشنلتھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے گرفتار 18 فوجیوں کو واپس بھجوادیا

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے گرفتار 18 فوجیوں کو واپس بھجوادیا

بینکاک/نوم پنہ(شِنہوا)تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ (ایم ایف اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ نے گرفتار کئے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو واپس بھیج دیا ہے۔

بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ان فوجیوں کی واپسی 27 دسمبر 2025 کو ہونے والے خصوصی جنرل سرحدی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اعلامیے کے پیرا گراف 11 کے مطابق کی گئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر جنگ بندی 72 گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے تو ان فوجیوں کو واپس اپنے ملک بھیج دیا جائے گا۔ فوجیوں کی رہائی 26 اکتوبر 2025 کو کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اعلامیے کے بھی مطابق ہے۔

دریں اثنا کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالے سوچیتا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تھائی لینڈ نے جولائی کے آخر میں گرفتار کئے گئے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان فوجیوں کی واپسی آسیان مبصر ٹیم اور بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کی نگرانی میں ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!