امریکا نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت فوجداری سزائیں ہوسکتی ہیں۔
بھارت میں امریکی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کیخلاف کریک ڈائون ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی شخص امریکی قانون توڑتا ہے تو اسے سنگین فوجداری نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا جبکہ امریکا اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تنائو پایا جاتا ہے۔


