جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینچین نے دو نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

چین نے دو نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا)چین نے بدھ کے روز جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے ساحلی علاقے میں وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے دو نئے سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیئے۔

شی جیان-29 اے اور شی جیان-29 بی سیٹلائٹس کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ پر لانگ مارچ-7 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر خلائی اہداف کی نشاندہی سے متعلق نئی ٹیکنالوجی کی جانچ اور تصدیق کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 623 واں مشن تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!