اسٹینڈ اپ 1(انگریزی): دُو یاننگ، نمائندہ شِنہوا
"آج کل چین میں صنعتی سیاحت شہری سیاحت کی ترقی کا نیا محرک بن چکی ہے۔
بہت سی کمپنیاں اپنے کارخانوں کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول رہی ہیں جہاں دورے، سیر و سیاحت، عملی تجربات اور خریداری کی سرگرمیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
آج ہم منتیان فوڈ انڈسٹریل پارک کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہاں سیاح نہ صرف روایتی سویا ساس کی تیاری کا پورا عمل دیکھ سکتے ہیں بلکہ خود اپنے ہاتھ سے تیار کردہ سویا ساس کی بوتل بھی بھر سکتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو منگ چون، سپروائزر، سویا ساس پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، فوژو منتیان فوڈ انڈسٹریل پارک کمپنی لمیٹڈ
"جب سیاح دوروں اور براہِ راست تجربات کے لئے ہماری فیکٹری آتے ہیں تو ہم انہیں اپنے پیداواری عمل اور کاریگری سے روشناس کراتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم خشک کرنے اور صاف کرنے کی تکنیک کی وضاحت کرتے ہیں تاکہ وہ خود ذاتی طور پر ان مراحل میں حصہ لے سکیں اور عملی تجربہ حاصل کریں۔”
آن لائن ٹریول پلیٹ فارم سی ٹرِپ کے مطابق سال 2025 میں ‘صنعتی سیاحت’، ‘کارخانوں کے دورے’ اور ‘صنعتی مطالعاتی دورے’ جیسے الفاظ کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو منگ چون، سپروائزر، سویا ساس پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، فوژو منتیان فوڈ انڈسٹریل پارک کمپنی لمیٹڈ
” گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں سمیت تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاح ہماری فیکٹری کا رخ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر رواں برس قومی دن کی تعطیلات میں روزانہ 100 سے زائد افراد نے ہمارے کارخانے کا دورہ کیا۔”
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): دُو یاننگ، نمائندہ شِنہوا
"صنعتی سیاحت سے لوگوں کو اُن پیداواری شعبوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے جہاں وہ عام زندگی میں عموماً نہیں جاتے۔ اس طرح صارفین کا تجسس پورا ہوتا اور انہیں ایک بھرپور تجربہ فراہم ہوتا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ماؤ لیکشیان، جنرل منیجر، فوژو منتیان فوڈ انڈسٹریل پارک کمپنی لمیٹڈ
"ہماری صنعتی سیاحت کی پہل بنیادی طور پر صارفین کے تجسس کو پورا کرنے، انہیں مصنوعات بنانے کے عمل سے روشناس کرانے، برانڈ سے تعلق مضبوط کرنے اور برانڈ کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔”
فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین میں صنعتی سیاحت شہری سیاحت کا نیا محرک بن گئی
فوژو کے منٹیان فوڈ انڈسٹریل پارک میں زائرین سویا ساس تیار کر سکتے ہیں
بہت سی کمپنیاں اپنے کارخانوں کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول رہی ہیں
دوروں، عملی تجربات اور خریداری کی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع موجود ہیں
یہاں لوگ روایتی سویا ساس کی تیاری کا پورا عمل دیکھ سکتے ہیں
زائرین خود اپنے ہاتھ سے تیار شدہ سویا ساس کی بوتل بھر سکتے ہیں
سال 2025 میں صنعتی سیاحت کے دوروں کی تلاش میں نمایاں اضافہ ہوا
تعطیلات میں بڑی تعداد میں سیاح فوژو منٹیان فوڈ پارک کا دورہ کرتے ہیں
صنعتی سیاحت صارفین کے تجسس کو پورا اور بھرپور تجربہ فراہم کرتی ہے
سیاح مصنوعات کے عمل کو سمجھ کر برانڈ سے جڑ سکتے ہیں


