جیوچھوان(شِنہوا)چین نے منگل کو شمال مغربی علاقے میں جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
مرکز کے مطابق تیان ہوئی-7 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-فور بی راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر روانہ کیا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔
یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے اور سائنسی تحقیق جیسے کاموں کے لئے استعمال ہوگا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 622 واں مشن ہے۔


