بیجنگ(شِنہوا)چین کی سرکاری ملکیتی اور سرکاری زیر انتظام کمپنیوں (ایس او ایز) نے 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران عموماً مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ سال کی نسبت ریونیو میں معمولی اضافہ اور منافع میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ کمپنیاں جنوری سے نومبر کے دوران مجموعی طور پر 756.3 کھرب یوآن (تقریباً 108 کھرب امریکی ڈالر) کا آپریٹنگ ریونیو پیدا کر چکی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت ایک فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اسی عرصے میں مجموعی منافع تقریباً 37.2 کھرب یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد کمی ہے۔
ایس او ایز کی طرف سے ادا کئے جانے والے ٹیکس اور فیس میں گزشتہ سال کی نسبت 0.2 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 52.8 کھرب یوآن بنتا ہے۔


