جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانبلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی اختلافات کا شکار

بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی اختلافات کا شکار

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بھی اختلافات کا شکار ہوگئی، اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے جب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مرضی سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ریجنل صدور کو اعتماد میں لئے بغیر بورڈ تشکیل دیا گیا۔

کسی کو اعتماد میں لئے بغیر بورڈ تشکیل دینے پر پارٹی رہنمائوں کی جانب سے احتجاج کے بعد جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے پارلیمانی بورڈ کو ختم کر دیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ احتجاج کرنیوالے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ آئین کے تحت بنایا جائے، نئے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!