جمعرات, جنوری 1, 2026
ہومپاکستانپختونخوا، ضلع دیر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری شروع، سردی کی شدت...

پختونخوا، ضلع دیر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اپر اور لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی اور بن شاہی پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سیاحوں نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے، 2 جنوری تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 31 دسمبر اور یکم جنوری کو لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی جبکہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

خراب موسم کی صورتحال میں شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!