بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی دیہی امور کی سالانہ کانفرنس پیر سے منگل تک منعقد ہوئی جس میں سال 2026 کے لئے ملک کے دیہی کام کی ترجیحات طے کی گئیں۔
کانفرنس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کانفرنس کے تقاضے اور زراعت سے متعلقہ کام، دیہی علاقوں اور کسانوں کے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ہدایات جاری کیں۔
شی نے کہا کہ 2026 پندرھویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کا آغاز ہے اور یہ بہت ضروری ہے کہ زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں کے متعلق امور کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ زراعت اور دیہی جدیدیت پر توجہ مرکوز کی جائے، دیہی احیا کو ہر سطح پر مستحکم طور پر آگے بڑھایا جائے اور مربوط شہری-دیہی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اناج کی پیداوار میں اضافے کی کوششیں کی جائیں اور ایسی پالیسیوں کی اثر انگیزی بڑھائی جائے جو زراعت کو مستحکم کریں، دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو اس سے فوائد حاصل ہوں اور دیہی علاقوں میں خوشحالی آئے۔


